چینگدو (چین)،24 جولائی (رائٹر)برطانیہ کے یورپی یونین کا ساتھ چھوڑنے (بریگزٹ)سے پیدا چیلنجوں خاص طور پر تحفظ پسندی کے ممکنہ خطرے کو دیکھتے ہوئے دنیا کی 20 بڑی معیشت والے ممالک کی تنظیم جی 20 نے کہا ہے کہ وہ عالمی اقتصادی ترقی کو رفتار دینے کے لئے تمام پالیسی ساز اقدامات کریں گے۔
جی 20 ممالک کے وزیر
خزانہ اور سنٹرل بینک گورنروں کی آج ختم ہوئے دو روزہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا، ’’پہلے کمزور اقتصادی ترقی کا دباؤ جھیل رہی عالمی معیشت کے سامنے بریگزٹ نے کئی چیلنجز پیش کر دئے ہیں۔
حالانکہ جی 20 کے رکن ممالک بریگزٹ کے اقتصادی اور مالیاتی نتائج کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط پوزیشن میں ہیں